اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں گائے و بھینس دودھ اور خوبصورتی مقابلہ جات کا انعقاد
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں گائے و بھینس دودھ اور خوبصورتی مقابلہ جات کا انعقاد
ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز شرکت کی
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین، ڈی جی لائیو سٹاک ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اشرف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اوکاڑہ ڈاکٹر حق نواز علی سمیت بفلو بریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت کسانوں، مویشی پال اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی
پروگرام کی شرکا نے جانوروں کی بہترین افزائش کے لیے خوراک، ونڈا اور علاج معالجہ کے لیے ادویات کے مختلف سٹالز کا تفصیلی وزٹ کیا
جانوروں کی خوبصورتی کے مقابلوں میں نیلی راوی بہن چولستانی بیل وگائے کجلی بھیڑ، راجن پوری، گجراتی فیصل آبادی مکھی چینی، ٹیڈی اور ناچی بیتل بکریوں کی پریڈ کا مظاہرہ پیش کیا گیا
پنجاب کے مختلف علاقوں کی گائے اور بھینسوں کے دودھ دینے کے بھی مقابلوں کا بھی شاندار انعقاد کیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ہارس اینڈ کیٹل شو عرصہ بعد دوبارہ انعقاد کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل
لائیو سٹاک ملکی معیشت کا بڑا ستون ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک
محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال کو دودھ گوشت کی اضافی پیداوار کے ذریعے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر رہا ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک
جانوروں کے دودھ اور خوبصورتی مقابلہ جات کا پروگرام بھی اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک
مقابلہ جات میں شریک بریڈرز کا جوش و خروش واقعی دیدنی ہے۔ ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ
نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے لائیو سٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ایم پی اے
لائیو سٹاک کی ترقی اور فروغ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ ایم پی اے
وزیراعلی کی قیادت میں محکمہ لائیو سٹاک میں انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ چوہدری غلام رضا ربیرہ
عوام اور شائقین کے لیے خوبصورت جانور دیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے۔ چوہدری غلام رضا ربیرہ
وزیراعلی پنجاب محکمہ لائیو سٹاک کی بہتری کی جانب خصوصی فوکس کیے ہوئے ہیں۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید
شاندار پروگرام کے انعقاد پر سیکرٹری لائف سٹاک اور انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ کمشنر ساہیوال
ہمیں کسانوں اور مویشی پال کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید
پروگرام کے اختتام پر سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کو یادگاری شیلڈز دیں