November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ *ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی ضلع کونسل ھال ٹوبہ ٹیک سنگھ علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں کھلی کچہری*

IMG-20250218-WA0384

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ

*ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی ضلع کونسل ھال ٹوبہ ٹیک سنگھ علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں کھلی کچہری*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے ضلع کونسل ھال ٹوبہ ٹیک سنگھ علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے۔
ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈ ی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصدسٹی ٹوبہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ تھانہ سٹی اور صدر کے دیہی علاقے کے معززین اپنے اپنے دیہات میں پولیس کے ساتھ مل کر ٹھیکری پہرہ کا معقول بندو بست کریں تا کہ دیہی علاقوں میں بھی جرائم پر قابو پایا جا سکے

شھروں میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے گشت کو مؤثر بنایا جا رھا ھے