خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور ڈی پی او لوشاب تو قیر محمد نعیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا پہلا اجلاس ڈی سی
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور ڈی پی او لوشاب تو قیر محمد نعیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا پہلا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ،اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ عرفان مارٹن،اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد عنصرعلی کے علاوہ قانو ن نا فذ کر نیوالے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے امن وامان کی مجموعی صورتحال، تجاوزات،صفائی اور ریونیو کے متعلق ایجنڈا کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکو مت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اجلاس ایجنڈا میں پیش کئے جا نیوالے تما م امور پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے اور آئندہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی کاروائیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جا ئے۔