وندر پولیس کی کامیاب کارروائیاں منشیات فروش گرفتار ، تین مفرور ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔
وندر پولیس کی کامیاب کارروائیاں منشیات فروش گرفتار ، تین مفرور ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔
وندر ۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر نعیم خان خلجی نے ساحلی علاقے ڈام میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سماج عناصر دشمن منشیات فروش قربان علی ولد حسین بخش قوم نوہانی بلوچ سکنہ ڈام وندر کے قبضے سے 1 کلو پختہ چرس برآمد مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔ جبکہ 3 مفرور ملزمان بھی وندر پولیس کے شکنجے میں آگئے ۔
وندر ۔ ایس ایس پی حب فاضل شاہ بخآری کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر نعیم خان خلجی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش قربان علی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک کلو پختہ چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اور کامیاب کارروائی میں چوری کے کیس میں مطلوب مفرور ملزمان محمد ذاکر ولد مولا بخش قوم برادریہ سکنہ وندر ، محمد شاکر ، نیاز ولد گل عالم قوم پٹھان جو کہ مقدمہ فرد نمبر 19/24 بجرم 381/A ت پ میں مفرور تھے ۔ کو گرفتار کر لیا ۔ وندر پولیس کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش جو کہ وندر سونمیانی اور ڈام میں مچھلی سیزن میں مچھلی شکار کے لئے جانے والے خلاصیوں میں منشیات کی سرعام فروختگی میں ملوث تھا ۔ ملزم کے خلاف ڈام کے عوامی حلقوں کی جانب سے کئی عرصہ سے شکایات موصول ہو رہی تھی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر نعیم خان خلجی نے کہا کہ وندر میرا دوسرا گھر ہے علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ منشیات فروشوں سماج دشمن عناصر دشمن جرائم پیشہ افراد کے لیے مسلسل کریک ڈاؤن کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر نعیم خان خلجی