November 16, 2026

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)ڈومکی قبیلے کے معززین کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میر محسن خان ٹالانی حاجی شاہ مراد خان ڈومکی استاد عبدالفتاح ڈومکی انجینئر

20250214_175714

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)ڈومکی قبیلے کے معززین کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میر محسن خان ٹالانی حاجی شاہ مراد خان ڈومکی استاد عبدالفتاح ڈومکی انجینئر عید محمد ڈومکی احمد علی خان ٹالانی وڈیرہ علی خان بغدار میر فضل الہی ڈومکی معروف سماجی رہنما رحمدل ٹالانی علامہ حاجی سیف علی ڈومکی میر محمد علی ڈومکی ڈاکٹر عزیز اللہ ٹالانی و دیگر معززین شریک ہوئے۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈومکی قبیلہ اپنی بہادری اور شرافت میں مشہور ہے۔ بلوچ اقوام کے دفتر شعر اور شجرہ نسب کا وارث ہونے کے سبب ڈومکی قبیلے کو تمام بلوچ قبائل میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اج ڈومکی قبائل کے معززین کے اجلاس میں ہم جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ اور ڈومکی قبائل کی جانب سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آج کے بعد کسی بھی ڈومکی قبیلے کے فرد کے ساتھ ناجائزی اور بدمعاشی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنے قبیلے کے افراد کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ہم متحد ہو کر ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
اجلاس میں ڈومکی برادری کے معززین نے متفقہ طور پر علامہ مقصود علی ڈومکی کی سربراہی میں 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔