بیلہ:: اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر موسی نے گزشتہ دنوں گوٹھ چھب میں بے دردی سے قتل ہونے والے عظیم خان رونجھو کے قتل کیس کی بہتر طریقے سے تفتیش عمل میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا اور ملزمان کو قانون
*بیلہ:: اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر موسی نے گزشتہ دنوں گوٹھ چھب میں بے دردی سے قتل ہونے والے عظیم خان رونجھو کے قتل کیس کی بہتر طریقے سے تفتیش عمل میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا اور ملزمان کو قانون کے کہٹرے میں لایا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار بیلہ کے عوامی حلقوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر موسی نے عظیم خان رونجھو کے قتل میں بڑی مہارت کا مظاہرہ کر کے تفتیش عمل میں لائی ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر موسی شروع دن سے ہی اغواء ہونے والے عظیم خان رونجھو کے کیس کی تفیتش کر رہے تھے اور متاثرہ خاندان سے رابطے میں تھے جو ایک بہترین اقدام ہے عوامی حلقوں اور متاثرہ خاندان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر موسی کے لیئے نیک خواہشیات کا اظہار کیا ہے*