November 16, 2026

سعودی عرب 20 فروری کو چار عرب ممالک کے سربراہان کی میزبانی کرے گا جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر امریکی کنٹرول کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

IMG-20250215-WA0242

سعودی عرب 20 فروری کو چار عرب ممالک کے سربراہان کی میزبانی کرے گا جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر امریکی کنٹرول کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بیس فروری ہونے والے سربراہی اجلاس میں مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنما شریک ہونگے

فلسطینی صدر محمود عباس بھی اس میں شرکت کریں گے: ذرائع کا دعویٰ

ٹرمپ پلان: غزہ پرامریکی کنٹرول ہو، 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو مصر یا اردن میں بسایا جائے

غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں. اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی میں حماس کے زیرِ کنٹرول غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔