*لاہور تھانہ مغل پورہ میں شہری پر منشیات کے جھوٹے مقدمہ کا معاملہ ڈی آئی جی آپریشن نے ڈی ایس پی لیگل کی انکوائری کے بعد اللہ دتہ سب انسپکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا*
*لاہور تھانہ مغل پورہ میں شہری پر منشیات کے جھوٹے مقدمہ کا معاملہ ڈی آئی جی آپریشن نے ڈی ایس پی لیگل کی انکوائری کے بعد اللہ دتہ سب انسپکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا*
کچھ عرصہ قبل اللہ دتہ نے موٹی رقم لے کر شہری طارق یونس پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا
شہری نے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی تو انکوائری ڈی ایس پی لیگل کے پاس آئی جس میں اللہ دتہ قصور وار پایا گیا
اللہ دتہ کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائیاں جاری
لاہور : تھانہ مغلپورہ میں تعینات سب انسپکٹر اللہ دتہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا موصوف نے طارق یونس نامی شہری پر مخالفین سے پیسے لے کر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا اور اسے جیل بھیج دیا جس پر طارق یونس نے انکوائری کے لئے درخواست تو دائر کی ساتھ ہی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مذکورہ اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے ڈالی ذرائع کے مطابق انکوائری میں گنہگار ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے اللہ دتہ کو نوکری سے برخاست کر دیا واقعہ کے اندراج مقدمہ کی درخواست پینڈنگ ہے جس پر تاحال کوئی کاروائی سامنے نہ آئی ہے البتہ صوبائی دارالحکومت میں کالی بھیڑوں کی جانب سے منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کرنے پر کاروائیاں جاری ہیں