فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد میں ھر بدھ کو فری میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ لگایا جاتا ھے۔ڈاکٹر عزیرہ علی گائناکالوجسٹ۔ڈاکٹر کاشف نوید
فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد میں ھر بدھ کو فری میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ لگایا جاتا ھے۔ڈاکٹر عزیرہ علی گائناکالوجسٹ۔ڈاکٹر کاشف نوید الٹراساؤنڈ سپشلیسٹ۔ڈاکٹر ثناء ارشد فزیو تھراپسٹ۔ڈاکٹر آصف لطیف جنرل سرجن۔ڈاکٹر زید اشرف آرتھو پیڈک سرجن۔ڈاکٹر شمع جواد سائکالوجسٹ۔فری خدمات سرانجام دیتے ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن ملک بھر میں غریب مستحق افراد تک صحت کی سہولیات پنچانے میں مصروف ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ المصطفے فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں روزگار سکیم کا آغاز کررھی ھے۔بھیگ دینے اور لینے کی حوصلہ شکنی کرنے اور لوگوں کو روزگار دینے کے لیے مہم کا آغاز فیصل آباد سے کیا جارھا ھے۔لوگوں میں آگاھی بہت ضروری ھے۔رزق حلال کمانے کی برکات اور مانگنے کی لعنت سے آگاہ کرنا ضروری ھے۔لوگوں کو ذہنی پستی سے نکال کر خوداعتمادی کی طرف لانا اور پھر روزگار کے لیے تعاون کرنا اور پھر ان کی نگرانی کرنا تاکہ لوگوں کی کسی بھی پریشانی کو بروقت حل کیا جاسکے۔مخیر حضرات المصطفی فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں۔تاکہ لوگوں کو باعزت روزگار دیا جاسکے