لبنان : حزب اللہ کے ہتھیاروں کے بیچ USAID کی امداد کا انکشاف !
لبنان : حزب اللہ کے ہتھیاروں کے بیچ USAID کی امداد کا انکشاف !
لبنان میں حزب اللہ تنظیم کے ہتھیاروں کے ایک گودام میں امریکی سرکاری ادارے “USAID” (United States Agency for International Development) کی جانب سے انسانی امداد کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بات امریکی اخبار “نیویارک پوسٹ” نے اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ فوجی آشر فریڈمین کے حوالے سے بتائی ہے۔
اخبار کے مطابق لبنان کے ایک قصبے میں جہاں حزب اللہ کا گڑھ ہے، گشت کے دوران میں بندوقوں، ٹینک شکن راکٹوں اور دھماکا خیز مواد کے ایک جانب ایسے پارسل ملے جن پر USAID لکھا ہوا تھا۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نیبنزیا نے واضح کیا تھا کہ ماسکو کے تمام سابقہ بیانات جو کہا گیا کہ “یوایس ایڈؔ” ایجنسی دنیا بھر میں شدت پسندوں کو فنڈنگ کر رہی ہے، یہ بات درست ثابت ہو گئی۔
رواں ماہ 3 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک فیصلے کے ذریعے “یوایس ایڈ” کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایجنسی کا عارضی سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ امریکی ایجنسی سے متعلق تنظیمی نتائج امریکی ارب پتی ایلون مسک کی تجویز پر سامنے آئے ہیں۔ انھیں صدر ٹرمپ نے ایک نئے شعبے کا سربراہ مقرر کیا تھا جو امریکی حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے، حکومتی مشینری کے بھاری حجم کو کم کرنے اور بیوروکریسی کے خلاف جنگ کے لیے مختص ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ USAID ایجنسی کی سرگرمیوں کو جعل سازی اور بد عنوانی پر مبنی قرار دیا تھا۔