وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس ، 90 نکات پر غور ، اہم فیصلے
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس ، 90 نکات پر غور ، اہم فیصلے
صوبائی کابینہ کا پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کیلئے اہم فیصلہ
سرمایہ کار آئیں ، انڈسٹری لگائیں ، کام کریں ، کارروائی بعد میں ہوگی۔مریم نوازشریف
سپیشل اکنامک زون انڈسٹریل سٹیٹ ، سمال انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے ”زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی“ کی منظوری
پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلئے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں۔ مریم نوازشریف
جتنی انڈسٹری لگا سکتے ہیں لگائیں ، فوری طورپر این او سی ملے گا۔ مریم نوازشریف
انڈسٹری لگانے کیلئے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے۔ مریم نوازشریف
ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سپیشل افراد اورسینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری
طلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پر اتفاق
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا
کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل ”کرایو بلیشن“ مشین کیلئے 580 ملین کے فنڈز کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ
پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سپیشل افراد کیلئے فرینڈلی اور بہتر بنانے کی ہدایت
پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ
*5 ہزار 960 کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری*
*ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127 بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری*
*چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں 87 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری*
*بیسک اینڈ کلینکل سائنسز کیلئے عمر کی حد 65 سال کرنے کی منظوری*
*سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری*
*تونسہ اور منکیرہ کے 4 دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری*
*فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری*
*مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ*
پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سڑکوں پر گڑھے فوری طور پر پر کرنے کی ہدایت*
نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30 ارب روپے کی منظوری ، 30 ملین افراد مستفید ہوں گے
پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا
پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا گھر بیٹھے 10 ہزار روپے ملے گا۔ مریم نوازشریف
گندم کے کاشتکاروں کیلئے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1 ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے ، منظوری دے دی گئی
*پنجاب میں ریسکیو 1122کی سروسز کی 353 گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ*
*پہلے مرحلے میں 117 ریسکیو 1122 ایمبولینس مہیا کی جائیں گی*