November 17, 2026

*پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، سربراہ آئی ایم ایف کا وزیراعظم سے ملاقات میں اعتراف*

IMG-20250212-WA0201

*پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، سربراہ آئی ایم ایف کا وزیراعظم سے ملاقات میں اعتراف*

*وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، پروگرام مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر پاکستان کی تعریف*

دبئی: وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم سے ملاقات شاندار رہی، پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم کاعزم حوصلہ افزا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی سمت گامزن ہو رہی ہے، پاکستان کی معیشت کی افراط زر میں کمی کے ساتھ کارکردگی اچھی ہے، پاکستان معاشی بحالی کے حصول کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔