جھنگ ( پی پی ائی ) محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ضلع جھنگ کی مٹھائیوں کی سینکڑوں دکانوں کو چھوڑ کر ایک دکان کا لباٹری ٹیسٹ کیا اور اس کا مقدمہ درج کر لیا فوڈ اتھارٹی ضلع بھر کی تمام مٹھائیوں دکانوں کو چیک کیوں نہیں
جھنگ ( پی پی ائی ) محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ضلع جھنگ کی مٹھائیوں کی سینکڑوں دکانوں کو چھوڑ کر ایک دکان کا لباٹری ٹیسٹ کیا اور اس کا مقدمہ درج کر لیا فوڈ اتھارٹی ضلع بھر کی تمام مٹھائیوں دکانوں کو چیک کیوں نہیں کرتی صارفین کا فوڈ اتھارٹی سے سوال ذرائع کے مطابق صارفین کی نمائندہ تنظیموں نے فوڈ اتھارٹی سے پوچھا ہے کہ پنجاب بھر میں جالی دودھ دہی کھویا اچار مردہ گوشت غیر معیاری برگر شوار میں پیزے غیر معیاری گھی ائل اس سے تیار شدہ سموسے پاپڑیاں سلانٹیاں کہ اج تک کتنے ٹیسٹ فوڈ اتھارٹی نے کروائے ہیں ضلع بھر میں تمام دیسی گھی تیار کرنے والی مٹھائیوں کے لیے گولڈن گھی داتا گھی میزان گھی وغیرہ میں دیسی گھی کا فلیور ڈال کر مٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں چند ایک کے علاوہ کسی نے بھی دکان اور ڈبے پر ڈالٹا گھی نہیں لکھا ہوا تمام نے دیسی گھی ہی لکھا ہوا ہے ایک اد دکاندار بٹرائل استعمال کرتا ہے فوڈ اتھارٹی نے اج تک کتنی دکانوں کہ کچن چیک کیے ہیں چاہیے تو یہ تھا فوڈ اتھارٹی ضلع بھر کی تمام مٹھائی شاپ ہوٹلوں دودھ دہی وغیرہ کی دکانوں کے سیمپل لیبارٹری میں بھیجتی تاکہ کسی کو اعتراض نہ رہتا لیکن صرف ایک ہی دکان کو نشانہ بنانا اور صارفین کو ایک دکان کے بارے میں ہی غلط معلومات دینا فوڈ اتھارٹی کے ٹی ار او کی خلاف ورزی ہے اس مقدمے کی کہانی کچھ اور بیان کی جا رہی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہیں یہ ذاتیات کا مسئلہ تو نہیں فوڈ اتھارٹی کا محکمہ بقول ایک سابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے اس بنیاد پر قائم کیا گیا تھا کہ حکومت نے کوئی فنڈ نہیں دے گی یہ اپنا کھائیں گے اور حکومت کے لیے لے ائیں گے جرمانے کیے جاؤ لائسنس بناؤ اصلاحات کے نام پر تنگ کرو سرکاری خزانہ بھرو اپنی تنخواہیں گاڑیاں دیگر اخراجات پورے کرو منتھلی وصول کرو کھانے پینے کی چیزیں مفت کھاؤ صارفین کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے کبھی گھی ملیں ائل ملیں فیڈ فیکٹریوں میں چھاپے مارے ہیں ان کے سیمپل بھیجے ہیں فلور ملشوگر ملیں سیل کی ہیں جہاں خوراک فیڈ کھاد اٹا اور دیگر چیزیں عوام کے لیے تیار ہوتی ہیں اور میں کیا کیا چیزیں ڈالی جاتی ہیں کبھی اس چیز پر غور کیا ہے فوڈ اتھارٹی نے کیونکہ یہ بااثر لوگوں کی فیکٹریاں ہیں سیاسی دباؤ نوکری بچاؤ اس لیے دکانداروں پر ہی فوڈ اتھارٹی کا زور چلتا ہے گرمیوں میں ضلع بھر میں غیر معیاری مشروبات کی بھرمار ہوتی ہے دو نمبر کولڈ ڈرنک ایجنسیوں کے ذریعے ہی دکان داروں کو دیے جاتے ہیں ایک کریٹ اصلی اور دو کریٹ جلی ڈال دیے جاتے ہیں نزلہ دکاندار پر ا جاتا ہے اج تک فوڈ اتھارٹی نے کسی ایجنسی کو سیل کیا ہے کسی ایجنسی سے سیمپل لے کر لباٹری میں بھیجے ہیں جواب ہوگا نہیں ضلع بھر کی ہر گلی محلوں میں جعلی دودھ دہیں کھویا مردہ مرغے غیر معیاری چھوٹا اور بڑا گوشت تیار اور فروخت ہو رہا ہے اس کو روکنے میں فوڈ اتھارٹی کامیاب ہوئی عام ادمی بچے خواتین بوڑھے جوان فوڈ اتھارٹی کی غفلت کی وجہ سے غیر معیاری اور گھٹیا چیزیں کھا کر بیمار ہو رہے ہیں بیکری شاپ پر خراب انڈے غیر معیاری دودھ سوجی میدہ سے بیکری ائٹم تیار کر کے فروخت کی جا رہی ہیں کتنی بیکریوں کو اج تک فوڈ اتھارٹی نے سیل کیا ہے کتنی ایف ائی اریں دی ہیں چھوٹا دکاندار بڑے مینوفیکچر سے ہی چیزیں لے کر فروخت کرتا ہے مینوفیکچر یونٹ کو چیک کرنا ہے اور اس کا معیار چیک کرنا ہی فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے لیکن یہاں دکاندار کو پکڑ لیا جاتا ہے کیونکہ وہ اسان شکار ہوتا ہے صارفین کی نمائندہ تنظیموں نے کہا ہے بڑے بڑے مافیاز پر اتھارٹی ہاتھ ڈالے تو ہم ان کو مانیں ایک دکان کا لباٹری ٹیسٹ کروا کر میڈیا پر وبال کھڑا کرنے کا مقصد سمجھ سے باہر ہے یہ یہ سب کچھ میڈیا پر اچھالنے والے میڈیا کے ساتھی ہے ان دکانداروں پر بڑے بڑے پروگرام کرتے ہیں اور ان کی مصنوعات کی تشریح کرتے ہیں صارفین کا کہنا ہےکہ جس دن پنجاب بھر میں جعلی دودھ دہی گھی گدھوں کتوں کا گوشت مردہ مرغی کا گوشت غیر معیاری اچار پاپڑسلنٹیاں اور دیگر چیزیں کی بہتری ہوگی صارفین اس دن فوڈ اتھارٹی کے کام کو بہتر مانیں گے تمام دکانداروں سے اور مینوفیکچر سے ایک جیسا سلوک ہی فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو ٹھیک کر سکتا ہے اخر میں صارفین کے نمائندوں نے کہا دکانداروں کا بھی فرض ہے کہ وہ بطور مسلمان معیاری اور اچھی چیز فروخت کریں زیادہ منافع کے چکر میں عوام کو بیمار نہ کریں اور اپنی اخرت خراب نہ کریں ( محمد وحید اختر چوہدری نمائندہ جھنگ )