November 17, 2026
20250206_040351

🌐 *8 فروری 2025 بروز ہفتہ*

🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*

*🌐ملک اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوچکا، مشکل فیصلے کرچکے مگر آگے کا سفر بھی آسان نہیں: وزیر اعظم*

*‏🌐مسلم لیگ ن پاکستان کو علامہ اقبال کا قائداعظم بنائے گی۔ احسن اقبال کی زبان پھسل گئی*

*🌐گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 331 رنز کا ہدف*

*🌐سپہ سالارِ پاکستان جنرل عاصم منیر نے حب الوطنی کے ساتھ معاشی سفر میں کردار ادا کیا، پاکستان کو ترقی کی منزلوں کی طرف لے کر گئے، میاں شہباز شریف کو بھرپور سپورٹ حاصل رہی، آج ہر جگہ خوشحالی ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ*

*🌐موت کی چکی میں رکھا گیا، سیل کی بجلی تک بند کر دی گئی، عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط*

*🌐آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے۔*

*🌐میرا اداروں سے مطالبہ ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے آگے بڑھو اور اگر تم بات چیت کیلئے تیار نہیں ہو تو پھر ہتھیار ہمارے پاس بھی ہیں، جواب ہم بھی دے سکتے ہیں، علی امین خان گنڈاپور*

*🌐عمران خان کی رہائی کیلئے بشمول امریکا کسی ملک کے طلب گار نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی*

*🌐بنوں دہشتگردوں کا امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ 9 افراد جاں بحق*

*🌐لنڈی کوتل علاقہ ستارہ میل کے قریب بارات کی گاڑی الٹ گئی، خاتون اور بچوں سمیت 8 فراد زخمی*

*‏🌐کون ہے جو گولی کھانے کیلئے تیار ہے؟بہت جلد عمران خان ایک دفعہ پھر کال دیں گے، آپ نے تیار رہنا ہے، پی ٹی آئی کے پی کے صدر جنید اکبر خان کا صوابی جلسے سے خطاب*

*🌐سونا فی تولہ 3 لاکھ روپے ہونے کے بعد سینکڑوں روپے سستا سونے کی فی تولہ قیمت 1046 روپے کمی ہوئی جس کے بعد اب فی تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی۔*

*🌐لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 13 نئے ماڈل بازاروں کے قیام کا اعلان کر دیا۔*

*🌐جنوبی وزیرستان: اعظم ورسک اور کالوتائی میں باؤلے کتے کا حملہ، 17 افراد زخمی*

*🌐دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک اہل خانہ کو ملازمت دینے کی سہولت ختم، میمورنڈم جاری*

*🌐کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور کیس سامنے آگیاپریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق*

*🌐پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہیدحضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل قدیر خان شہید*

*🌐بھارت سے پانچ پاکستانی قیدی سزا پوری کرکے وطن واپس پہنچ گئے*

*🌐مساجد میں اعلانات، وزرات انسانی حقوق کے خط پر SHO کیخلاف کارروائی شروع SHO سیکرٹریٹ کو نا مناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کر کے محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے*

*🌐لاہور میں وارداتوں کی ’’ففٹی‘‘ کرنے والا گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیاملزمان نے صرف ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کیں*

*🌐3 یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیل نے بھی مزید 183 فلسطینیوں کو رہا کردیاغزہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی آزادی کا جشن منایا*

*🌐بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار رحیم اور ضیاء اللہ جانبحق*

*🌐پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب سلینڈر دھماکہ، 12 افراد زخمی*

*🌐مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا*

*🌐افغانستان قندوز کے سرائی نواب آباد میں گزشتہ شب 2 طالبان جنگجووں کے ہلاکت ایک زخمی کی زمداری AFF نے قبول کرلی یاد رہے اس کارروائی میں طالبان کی ایک گاڑی تباہ ہوئی تھی*

*🌐مظفرگڑھ، ظالم باپ کی اپنے معصوم بچے کو پھانسی پر چڑھانے کا درد ناک اقدام بچے کی چیخ و پکار نے بچے کی زندگی بچا لی، پولیس کا فوری رسپانس*

*🌐پاکستان میں غیرقانونی طورپرآنیوالے بھارتی نوجوان کے موبائل فون سے 300 میسیجز برآمدمیسیج واضح کرتے ہیں کہ بادل بابو، پاکستانی لڑکی ثنا رانی کے بلانے پر ہی پاکستان آیا تھا، وکیل*

*🌐پی ٹی آئی احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مہر بانو قریشی گرفتار، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر ہاؤس اریسٹ*

*🌐پاکستان 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب*

*🌐کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر جلا دیا*

*🌐کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، دن میں ڈمپرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ڈمپر ڈرائیورز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک گاڑیاں چلانے کی اجازت ہوگی*

*🌐ایس ایس پی رخصت پر چلے گئے، حیدر آباد میں 3 روز سے جاری وکلاء کا دھرنا ختم*

*🌐اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا*

*🌐بنوں:فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا 2 روز میں دوسرا حملہ، 2 اہلکار شہید*

*🌐میچ پر آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار-گلبرگ پولیس نے کلمہ چوک سے 4 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا*

*🌐خواتین سے ڈکیتی کا ڈراپ سین سہیلی اور ساتھی ملوث نکلےملزمہ صائقہ کو سہیلی نے زیورات فروخت کے لیے دیے، جس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈراما رچایا گیا*

*🌐کراچی: پریڈی تھانے میں نوجوان کی ہلاکت، مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگادی*