*حکومت پنجاب نے “داخلہ مہم 2025” کا آغاز کر دیا ہے تاکہ 5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم دی جا سکے، جو کہ آئین کے آرٹیکل 25-A اور “پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2014” کے تحت لازم ہے۔*
*حکومت پنجاب نے “داخلہ مہم 2025” کا آغاز کر دیا ہے تاکہ 5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم دی جا سکے، جو کہ آئین کے آرٹیکل 25-A اور “پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2014” کے تحت لازم ہے۔*
اس مہم کا مقصد پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے تحت معیاری اور مساوی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
*داخلہ مہم 2025 دو مرحلوں میں چلائی جائے گی:*
1. پہلا مرحلہ: 4 فروری تا 31 مئی 2025
2. دوسرا مرحلہ: 15 اگست تا 31 اکتوبر 2025
*مہم کے اہم نکات:*
اضلاع کو داخلے کے اہداف دیے جائیں گے، جن کی مانیٹرنگ صوبائی یونٹ کرے گا۔
تمام متعلقہ تعلیمی افسران، اساتذہ، اور اسکول سربراہان اس مہم میں اہم کردار ادا کریں گے۔
سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، ریڈیو، ٹی وی، اور مساجد کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔
کامیاب طلبہ کی کہانیاں شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج بنایا جائے گا۔
نمایاں شخصیات، مذہبی رہنما، فلاحی تنظیمیں، اور عوامی نمائندے بھی مہم میں شامل ہوں گے۔
مساجد میں خطبہ جمعہ اور عید کے مواقع پر والدین کو بچوں کے داخلے کی ترغیب دی جائے گی۔
ہر ضلع، تحصیل، اور اسکول کی سطح پر افتتاحی تقریبات اور آگاہی واکس منعقد ہوں گی۔
*ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کے فرائض:*
اسکول کونسل اور والدین کی میٹنگز کے ذریعے داخلہ مہم کو فروغ دیا جائے۔
اسمبلی میں طلبہ کو ترغیبی تقاریر کے ذریعے نئے بچوں کے داخلے پر آمادہ کیا جائے۔
کلاس انچارج اور اسٹوڈنٹ کونسل کے ممبران کو بھی داخلہ مہم میں شامل کیا جائے۔
اسکول کے اندر اور باہر بینرز، پوسٹرز اور فلیکس لگائے جائیں۔
زیادہ داخلے کروانے والے اساتذہ اور طلبہ کو سرٹیفکیٹس، بیجز اور انعامات دیے جائیں۔
*مانیٹرنگ اور رپورٹنگ:*
داخلہ مہم کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔
اضلاع کی کارکردگی کی رپورٹ روزانہ متعلقہ حکام کو بھیجی جائے گی۔
کامیابیوں کی تصاویر، ویڈیوز، اور میڈیا کوریج رپورٹنگ کے لیے واٹس ایپ گروپس میں شیئر کی جائے گی۔
*یہ مہم حکومت پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (SE) لاہور کے تحت چلائی جا رہی ہے*