سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سکھر میں بدعنوانی کے الزامات، احتجاج کی تیاریاں تفصیلات کے مطابق
سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سکھر میں بدعنوانی کے الزامات، احتجاج کی تیاریاں
تفصیلات کے مطابق
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سکھر میں مبینہ بدعنوانی اور کلرک اظہر جاگرانی کے خلاف شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہونے پر ٹھیکیداروں اور سماجی رہنماؤں نے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ٹھیکیداروں کے مطابق کلرک اظہر جاگرانی مبینہ طور پر رشوت کے بغیر بل پاس کرنے کے لیے تیار نہیں، جس کی شکایت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر حضور بخش میمن کو بھی دی گئی، تاہم اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔سماجی رہنما ثناء اللہ مہر و دیگر کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو منگل کے روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،دوسری جانب کلرک اظہر جاگرانی کا نکتہ نظر لینے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا موقف نہیں مل سکا۔