November 16, 2026

مشترکہ نیوزکانفرنس ( لاھور) مرکز ٹی ایل پی *سجادہ نشین دربار فریدرح وعالمی مبلغ اسلام خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ اورسربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کی

20250206_040351

مشترکہ نیوزکانفرنس ( لاھور) مرکز ٹی ایل پی
*سجادہ نشین دربار فریدرح وعالمی مبلغ اسلام خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ اورسربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کی سانحہ دربار فرید رح پر مشترکہ نیوز کانفرنس۔۔
*سانحہ دربار فرید رح افسوس ناک اور قابل مذمت ھے۔سجادہ نشین خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ ۔ سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
*سانحہ کےذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو حالات کے ذمہ دارارباب اختیار ھوں گے۔
*دربار فرید رح پر مقدسات کی توھین پر خاموش نہی بیٹھ سکتے۔حافظ سعد حسین رضوی ۔ خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ ۔
*دربار فرید رح کی طرف بڑھنے والا ھاتھ توڑ دیں گے۔
مشترکہ نیوز کانفرنس۔۔۔۔
سجادہ نشین دربار فرید رح و عالمی مبلغ اسلام خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ جب ٹی ایل پی کے مرکز مسجد رحمت العالمین صہ پہنچے تو سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔معروف مذھبی سکالر صاحبزادہ عماد عامر کوریجہ ھمراہ ھیں۔ اس موقع پر دونوں رھنماوں نے کھانا اکٹھے کھایا اور سانحہ دربار فرید رح پر مشترکہ نیوزکانفرنس کی۔بعد ازں سجادہ نشین دربار فرید رح و عالمی مبلغ اسلام خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی اور صاحبزادہ عماد عامر کوریجہ نے بابا جی رح کے مزار پر حاضری دی اور آخر میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی صاحب نے گاڑی پر سجادہ نشین دربار فرید رح کوالوداع کیا۔
فرید رح پیلیس میڈیا سیل ۔ مرکز ٹی ایل پی لاھور۔