چرچل کہتے ہیں: ایک دن میں بی بی سی کے دفتر میں انٹرویو دینے کے لیے ٹیکسی میں گیا۔ جب میں وہاں پہنچا تو میں نے ڈرائیور سے کہا کہ تم نے میرا چالیس منٹ تک انتظار کرنا جب تک میں واپس نہ آ جاؤں۔
چرچل کہتے ہیں:
ایک دن میں بی بی سی کے دفتر میں انٹرویو دینے کے لیے ٹیکسی میں گیا۔ جب میں وہاں پہنچا تو میں نے ڈرائیور سے کہا کہ تم نے میرا چالیس منٹ تک انتظار کرنا جب تک میں واپس نہ آ جاؤں۔
مگر ڈرائیور نے معذرت کرتے ہوئے کہا: “میں انتظار نہیں کر سکتا، مجھے گھر جانا ہے تاکہ میں ونسٹن چرچل کی تقریر سن سکوں۔”
چرچل کہتے ہیں: “میں یہ سن کر حیران اور خوش ہوا کہ یہ آدمی میری تقریر سننے کے لیے اتنا بے تاب ہے!”
چنانچہ میں نے اپنی جیب سے دس پاؤنڈ نکالے اور اسے دے دیے، بغیر یہ ظاہر کیے کہ میں خود چرچل ہوں۔ جب اس نے رقم دیکھی تو فوراً بولا:
’جناب! میں گھنٹوں انتظار کروں گا، چرچل جائے بھاڑ میں!‘