85

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے اسکروٹنی اور نئی ممبر شپ کرنے کا فیصلہ* *صحافیوں کی ممبر شپ کا آغاز کردیا*

*کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے اسکروٹنی اور نئی ممبر شپ کرنے کا فیصلہ*

*صحافیوں کی ممبر شپ کا آغاز کردیا*

*کے یو جے کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی*

*کے یو جے کے ممبران کی اسکروٹنی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی*

*کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری کے یو جے سید نبیل اختر کریں گے*

*کمیٹی آن لائن ممبر شپ فارم کا اجرا کریگی*

*مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد عامل صحافیوں کو ممبر شپ دیگی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روز صدر حامد الرحمن کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کے یو جے کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ کے یو جے کے ممبران کی اسکروٹنی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جسکی سربراہی سیکریٹری کے یو جے سید نبیل اختر کریں گے جبکہ سابق صدر کے یو جے خلیل احمد ناصر، سابق سیکریٹری نعمت خان، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی، سابق جوائنٹ سیکریٹری پریس کلب ثاقب صغیر اور معین اللہ خان بطور ممبر شامل ہونگے۔ اسکروٹنی کمیٹی دو ماہ میں اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ کے یو جے کو پیش کریگی تاکہ ممبر شپ کی اسکروٹنی کے بعد نئی ممبر شپ کو حتمی شکل دی جائے۔ ممبر شپ کمیٹی کے ہیڈ سینئر جوائنٹ سیکریٹری حماد حسین ہونگے جبکہ منیر عقیل انصاری، محمد بلال طاہر، فہمیدہ یوسفی اور کشمالہ نجیب کمیٹی کے اراکین ہونگے۔ کمیٹی آن لائن ممبر شپ فارم کا اجرا کریگی اور مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد عامل صحافیوں کو ممبر شپ دیگی۔ صحافیوں کو پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت فراہم کرنے کیلئے لائژن کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جسکے ہیڈ فیاض یونس ہونگے جبکہ سینئر نائب صدر عاصم بھٹی، سینئر رپورٹر محمد سلمان، شاہ میر، اکرم قریشی اور اظفر وقاص کمیٹی کے ممبران ہونگے۔ نشر و اشاعت کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری اطلاعات ایس ایم اشرف کریں گے جبکہ ریحان حیدر، رباب ابراہیم، انعم رزاق، محمد رضا اور علی مرتضیٰ کمیٹی اراکین کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس میں کے یو جے نے روزنامہ جنگ، روزنامہ امت سمیت میڈیا اداروں میں تنخواہوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تمام واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کے یو جے نے بول ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے پیمرا حکام سے میٹنگ کی ہے اور پیمرا نے بول کی انتظامیہ کو اس حوالے سے تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں