اوکاڑہ،،، جاوید راہی سے اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت کاروائیوں کا مقصد عوام کو کشادہ اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا ہے، تجاوزات سے پاک سڑکیں اور بازار شہر کی
اوکاڑہ،،، جاوید راہی سے
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت کاروائیوں کا مقصد عوام کو کشادہ اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا ہے، تجاوزات سے پاک سڑکیں اور بازار شہر کی خوبصورتی میں بےپناہ اضافہ کرتی ہیں تو دوسری جانب عوامی آسانی اور سہولت کا مظہر ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے وسط میں واقع گول چوک سے ملحقہ اہم ترین بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے صدر بازار، حق بازار، دیپال پور روڈ، کچہری روڈ سمیت مختلف بازاروں میں متعدد دکانداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے دوران یکساں پالیسی اپنائی جائے گی اور عوامی سہولت کے پیش نظر تجاوزات کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی آسانی سب سے مقدم ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد تجاوزات مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔