November 16, 2026

وزیراعلی مریم نوازشریف کا عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو عالمی کے انعقاد کا فیصلہ، پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور بڑا قدم

20250203_201414

وزیراعلی مریم نوازشریف کا عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو عالمی کے انعقاد کا فیصلہ، پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور بڑا قدم

وزیراعلی کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا ، 30 سال بعدپہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 9 فروری کو ”ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی

”ہارس اینڈ کیٹل شو2025“ کا عنوان” اتحاد ، ترقی اور ثقافت کی بحالی“ ہے

پہلی بار 1964 میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو ہوا تھا ، آخری بار ’ہارس اینڈ کیٹل شو‘ 1995 میں منعقد ہوا تھا

بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا

گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتواور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے، انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیراندازی ، بُزکشی، پولو کے مقابلے ہوں گے، گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے

ثقافتی تہوار ، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گی

13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی

پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لئے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے

پنجاب کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہوگا

پنجاب کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کوہوں گے

نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے کار شو 16 فروری کو ہوگا

ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں سمیت پنجاب کے ہر طبقے کے لوگوں کے لئے تحفہ ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف

گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے میلے پنجاب کی ثقافت اور زراعت دونوں کے فروغ کا باعث بنیں گے، وزیراعلی مریم نوازشریف

30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف

پنجاب کی زراعت اور ماضی کی درخشندہ روایات کی بحالی پنجاب اور اس کے عوام سے ہماری محبت کا مظہر ہے، وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب کی زراعت اور کسان کی ترقی، مہمان نوازی اور خوبصورت ثقافت اور روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف

یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کے اتحاد، ہم آہنگی اور یک جہتی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں، وزیر اعلی مریم نواز شریف

پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے، یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں، وزیر اعلی مریم نواز شریف

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹئیرنگ کمیٹی قائم کی تھی

مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاری کر رہی تھی