اوکاڑہ(جاوید راہی سے) ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں ٹکا نے ضلعی ہیڈکوارٹر دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پیٹرولنگ پولیس کی ماہ جنوری2025کی ماہانہ
اوکاڑہ(جاوید راہی سے) ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں ٹکا نے ضلعی ہیڈکوارٹر دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پیٹرولنگ پولیس کی ماہ جنوری2025کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فتح احمد کاہلوں ایس۔ پی پیٹرولنگ پولیس لاہور ریجن کی زیرکمانڈ پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے دوران مؤثر گشت و سویپ آپریشنز ضلع اوکاڑا سمیت ریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گذشتہ ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے65مقدمات سمیت انسداد منشیات ناجائز اسلحہ،لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ کی برآمدگی۔تیز رفتاری،غیر قانونی آتش گیر گیس سلنڈرز کے استعمال اورمال بردار گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پیٹرولنگ پولیس کی مدعیت میں ٹوٹل229مقدمات درج کروائے گئے۔ متعدد کاروائیوں کیدوران سینکڑوں لیٹرشراب،چرس،ہیروئن،بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کی سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کی برآمدگی عمل میں لاکر متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دورانِ آپریشن04گمشدہ بچوں کو بازیاب کرواکر والدین کے حوالے کیاگیا۔ دوران سنیپ چیکنگ مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات میں مطلوب ٹوٹل340عدالتی مفروران و اشتہاری ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ دوران سفر766 سفری مشکلات میں پھنسے مسافروں کو ہیلپ لائن15/1124کالز پر فوری مدد فراہم کیگئی۔دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور روڈ حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کیخلاف ای چلاننگ کی مد میں تقریباً19لاکھ روپے کا ریونیو جنریٹ کرکیقومی خزانے میں جمع کروایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر نے اگاہ کیا کے مؤثر پٹرتال کے ڈیجٹل میکنزم ای۔پولیس ایپلیکشن کو بروئے کار لاتے ہوئے دوران چیکنگ53106اشخاص اور37171گاڑیوں کا ڈیٹا ویری فائی کیا گیا#