November 16, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا سپیشل بچوں کےلئے سپیشل پراجیکٹس کا سپیشل ریکارڈ

20250131_175736

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا سپیشل بچوں کےلئے سپیشل پراجیکٹس کا سپیشل ریکارڈ

لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر آٹزم سکول پراجیکٹ کی تکمیل ایک سال میں کی جائے گی

پنجاب کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس قائم

آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکارمخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کاآغاز

معاون خصوصی برائے وزیراعلی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور

وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر سپیشل طلبہ کے لیے 9,206 معاون آلات کی فراہمی

سپیشل طلبہ کو 7,702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرز، 300 واکرز، 344 بیساکھیاں اور 500 سفید چھڑیاں دی گئیں

سپیشل ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کے لیے 35 سکولوں کو مڈل سے سیکنڈری لیول، پرائمری سکول کی مڈل لیول پر اپ گریڈیشن

سپیشل ایجوکیشن کے 28سکولوں کوسنٹر آف ایکسی لینس اپ گریڈ کرنے کا پراجیکٹ شروع

سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے کلاس 5تک خصوصی نصاب کی تیاری

سماعت سے محروم بچوں کے لیے ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا

پنجاب میں سپیشل طلبہ کیلئے مخصوص سکل کورسز کی تیاری

نجی اداروں کے اشتراک سے سپیشل طلبہ کے لئے جاب فیئر، 900طلبہ کی رجسٹریشن، 25طلبہ کو ملازمت مل گئی

سپیشل ایجوکیشن ووکیشنل میٹرک کے پہلے بیج کے 14سپیشل طلبہ کی کامیابی

سپیشل ایجوکیشن کے معیار تعلیم کوبلندکرنے کے لئے سکول انفارمیشن سسٹم ڈویلپمنٹ
سٹیزن ریلیشن شپ مینجمنٹ، سپیشل ایجوکیشن موبائل ایپ اور سمارٹ مانیٹرنگ ایپ کی تیاری
سپیشل ایجوکیشن مراکز سے 586طلبہ کے عام سکولوں میں داخلے
سپیشل طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ شاندار سپورٹس گا لہ
8 نئے خصوصی سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل، 9 مزید عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی
سپیشل ایجوکیشن مراکز میں سلو لرنر طلبہ کے لیے سکریننگ ٹول متعارف کرایا گیا
سپیشل بچے ہمارے لئے سپیشل ہیروکی مانندہیں -مریم نوازشریف
سپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہرصورت پوراکریں گے -مریم نوازشریف
پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا-مریم نوازشریف
سپیشل بچوں کی بحالی کا مقصد انہیں معاشرے کا مفید اورکارآمد شہری بناناہے-مریم نوازشریف