November 16, 2026

جسڑ ریلوے اسٹیشن دوستو یہ ایک قدیم اور تاریخی ریلوے سٹیشن ہے جو برصغیر کی تقسیم سے پہلے کے دور کی یادیں سمیٹے ہوئے ہے۔

IMG-20250202-WA0115

جسڑ ریلوے اسٹیشن
دوستو یہ ایک قدیم اور تاریخی ریلوے سٹیشن ہے جو برصغیر کی تقسیم سے پہلے کے دور کی یادیں سمیٹے ہوئے ہے۔
یہ اسٹیشن نہ صرف آمدورفت کا ایک ذریعہ تھا بلکہ اس نے کئی تاریخی واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔
یہاں کی عمارت آج بھی اپنی تاریخی قدامت کے ساتھ قائم ہے اور ماضی کے درخشاں دور کی عکاسی کرتی ہے۔

اس کھنڈر بن چکے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں ایک قدیم برگد کا درخت ایستادہ ہے، جس نے وقت کے بے شمار نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ یہ درخت نہ صرف قدرت کا حسین شاہکار ہے بلکہ تاریخ کے کئی اہم لمحات کا خاموش گواہ بھی ہے۔
جب پاکستان اور بھارت کی تقسیم ہوئی، تو یہ جگہ ہجرت کے کربناک لمحات سے بھی گزری۔ لاکھوں افراد کی جدائی، خونریزی اور المناک داستانیں اس سرزمین کا حصہ بن گئیں۔

اس ریلوے اسٹیشن کے عین عقب میں جسڑ کا تاریخی قصبہ ہے جس کے تاریخی حوالے آج بھی کتابوں میں درج ہیں ۔۔۔
اس ریلوے سٹیشن پر ریل گاڑی کی سیٹی گونجے دہانیاں گزر چکی ہیں لیکن آج بھی اس اسٹیشن کی پرانی عمارت، خستہ حال پلیٹ فارم اور وہی برگد کا درخت ان گزرے وقتوں کی داستان سناتے ہیں، جب یہاں ریل کی سیٹی ہوا میں گونجتی تھی اور پلیٹ فارم پر لوگوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا۔

یہ جگہ تاریخ کے چاہنے والوں کے لیے ایک یادگار حیثیت رکھتی ہے، جو ماضی کے نقوش کو دیکھ کر حال میں جھانکنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔