بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں ایک نوعمرپاکستانی امریکی لڑکی کے قتل پر امریکی محکمہ خارجہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وائس آف امریکہ کے لیے ارم عباسی کے سوال پر محکمہ خارجہ نے اپنے
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں ایک نوعمرپاکستانی امریکی لڑکی کے قتل پر امریکی محکمہ خارجہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وائس آف امریکہ کے لیے ارم عباسی کے سوال پر محکمہ خارجہ نے اپنے تحریری ردِ عمل میں بیرونِ ملک امریکی شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا اور اس واقعے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ 14سالہ حرا انور امریکی شہری تھی اور اس کے والد حال ہی میں اسے پاکستان واپس لے کر گئے تھے اور پھر اسے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ والد کو مبینہ طور پر بیٹی کے پہناوے اور ٹک ٹاک پر وڈیو بنانے پر اعتراض تھا۔ پولیس نے حرا کے والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا ہے۔