October 1, 2026

موٹر سائیکل سوار ہوشیار ہوجائیں فیصل آباد میں تیزرفتاری پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف پہلا پرچہ کاٹ دیا گیا شہری کی معافی اور منتیں کسی کام نا آئیں تھانہ سول لائن پولیس نے اُسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا

IMG-20250201-WA0212

پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ سپیڈ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہونے کے بعد فیصل آباد میں یہ پہلا پرچہ کاٹا گیا ہے جوکہ ریحان اشفاق نامی شہری کے خلاف ASI نواز کی مدعیت میں کاٹا گیا ہے ASI نواز کے مطابق محلہ سیٹلائیٹ ٹائون کا رہائشی ریحان اشفاق 125 موٹر سائیکل کو انتہائی خطرناک ، تیزرفتای اور لاپرواہی سے چلاتا ہوا سرینا ہوٹل کی جانب سے آرہا تھا جسے پولیس اہلکاروں نے بڑی مشکل سے قابو کیا پولیس نے اس کے خلاف اپنی اور عوام کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے جرم میں 279 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔