November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250131_175736

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *30 جنوری 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🔴 (1) ملک میں ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

🔴 (2) اسرائیل نے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدی رہا کر دیے، جانبازوں نے بھی 8 یرغمالی چھوڑ دیئے

🔴 (3) مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہوں، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

🔴 (4) پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے وزیراعظم کی ہاؤس کمیٹی بنانے کی تجویز مسترد کردی

🔴 (5) سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا ٹک ٹاک لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل ہوا

🔴 (6) پیکا ایکٹ: سوشل میڈیا کی خرابیوں کے ازالے میں ہمارا اختلاف نہیں، لیکن صحافیوں کے تحفظات دیکھے جائیں، مولانا فضل الرحمان کا صدر مملکت سے اظہار ناراضی

🔴 (7) سینئر صحافی و اینکر عمران ریاض خان کے چکوال والے فارم ہاؤس کو آگ لگا دی گئی

🔴 (8) مراکش کشتی حادثہ، انسانی اسمگلرز سے آزاد کرائے گئے 7 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

🔴 (9) کانگو میں پھنسے 75 پاکستانی روانڈا منتقل کر دیے گئے، دفتر خارجہ

🔴 (10) پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون سے شادی کے خواہش مند لوگ سامنے آگئے

🔴 (11) ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان کا کمرہ دینے سے انکار، امریکی خاتون فلاحی ادارے کے حوالے، جیو نیوز

🔴 (12) پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون کراچی میں نامعلوم مقام پر روانہ، ایکسپریس نیوز

🔴 (13) سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

🔴 (14) میر علی میں شہید میجر حمزہ اسرار کی نماز جنازہ ادا؛ آرمی چیف اور وزیراعظم کی شرکت

🔴 (15) اسلام آباد: سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے پر 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی

🔴 (16) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب گیمز 25-2024 کا باضابطہ افتتاح کردیا

🔴 (17) محنت کرتے جاؤ مریم نواز تمہارے ساتھ کھڑی ہے: مریم نواز

🔴 (18) پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافر اپنی موبائل ڈیوائسز رجسٹرڈ کرائیں، پی ٹی اے

🔴 (19) مہران اور کامرہ بیس حملوں میں اربوں کے طیارے تباہ ہوئے، کیا 9 مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے؟ سپریم کورٹ

🔴 (20) ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی، ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں، عدالت

🔴 (21) کون سا کیس کہاں لگے گا، فیصلہ ججز کمیٹی کا اختیار ہے، جسٹس منصور کے 2 حکم واپس لینے کا حکمنامہ جاری

🔴 (22) چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے شکوہ نہیں، سینئر پونی جج ہونے پر خوش ہوں، جسٹس منصور علی شاہ

🔴 (23) پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ

🔴 (24) گاڑیوں کا معاملہ اٹھانے پر ایف بی آر افسران نے قتل کی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

🔴 (25) واشنگٹن: مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گرگیا، 30 لاشیں نکال لی گئیں

🔴 (26) شکرگڑھ میں گزشتہ روز سے لاپتا 2 بچوں کی لاشیں گھر میں آٹے کے ڈبے سے مل گئیں

🔴 (27) پاکستانیوں کو امریکا سے نکالا گیا تو پاکستان اُن کی بھرپور مدد کرےگا: ترجمان دفتر خارجہ

🔴 (28) بیرون ملک بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت سزاؤں کا بل سینیٹ میں پیش

🔴 (29) گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا

🔴 (30) کراچی: پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

🔴 (31) لاہور: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول سے اچانک گولی چل گئی، نوجوان ہلاک

🔴 (32) سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی

🔴 (33) اسلام آباد: منشیات کے مقدمے میں گرفتار خاتون اپنی بچی پولیس کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئی.

🔴 (34) تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا

🔴 (35) کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

🔴 (36) قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کر دی

🔴 (37) کراچی کے تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا: خالد مقبول صدیقی

🔴 (38) کابینہ نے پائلٹس سے متعلق پی ٹی آئی دور کے وزیر کے بیان پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی

🔴 (39) وفاقی حکومت نے پنشنرز سرٹیفکیٹس سمیت بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی

🔴 (40) آزاد کشمیر حکومت کا عوام کے مفت علاج کیلئے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

🔴 (41) ایف بی آر کا جائیداد کی خریداری پر عائد پابندیاں نرم کرنے سے انکار

🔴 (42) نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر بڑا مجسمہ نصب، عمران خان انکلیوژر بھی شامل

🔴 (43) گاڑیوں کا معاملہ اٹھانے پر ایف بی آر افسران نے قتل کی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

🔴 (44) خدیجہ شاہ کی حفاظتی مقدمات میں توسیع، کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم