November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمودحسین گل کا غیر قانونی

IMG-20250131-WA0182

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمودحسین گل کا غیر قانونی پیٹرول ایجینسیوں اور گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمودحسین گل کا غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایات کی روشنی میں سی ڈی او محمودحسین گل نے ضلع بھر میں قائم غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے جس میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد پیٹرول ایجنسیوں کو سیل کردیا گیا کئ پیٹرول مشینوں کو قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانوں پر چھاپے مار کر خفیہ طور پر جاری گیس ریفلنگ کرنے والے سامان کو قبضہ میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانہ جات کو اندراج مقدمہ کے لیے تحریر بھی جاری کر دی اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمودحسین گل نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ ایل پی جی ریفلنگ اور غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں عوام الناس کے لئے انتہائی جان لیوا ہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سماجی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمودحسین گل کی اس کارروائی کو خوب سراہا گیا۔