خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس (ستارہ امتیاز) ڈاکٹر رضوان نصیر کے کمیونٹی سیفر ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے زیر نگرانی تحصیل نوشہرہ کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس (ستارہ امتیاز) ڈاکٹر رضوان نصیر کے کمیونٹی سیفر ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے زیر نگرانی تحصیل نوشہرہ کے سرکاری دفاتر کے افسران و ملازمین اور لوکل کمیونٹی کو جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ریسکیو 1122 خوشاب اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نوشہرہ کے باہمی تعاون سے ریسکیو آفس نوشہرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید اور معززین نے کہا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کا سبب بننے والی وجوہات اور آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ڈیپارٹمنٹس اور لوکل کمیونٹی میں ہم آہنگی اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سگریٹ کے بٹ کو مکمل طور پر بجھا کر پھینکیں گھروں اور عمارتوں کے آس پاس سے آتش گیر پودوں اور ملبے کو صاف کریں فوری طور پر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کو جنگل کی آگ کی اطلاع دیں اپ ڈیٹس کے لیے مقامی خبروں اور آگ کے خطرے کی درجہ بندی کی نگرانی کریں اپنے خاندان اور برادری کے ساتھ ہنگامی منصوبے بنائیں انخلاء کی مشقوں اور ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کی مشق کریں آگ کے خطرے کے حالات سے باخبر رہیں اور جنگل کی آگ کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں مل کر کام کرنے سے ہم جنگل کی آگ کو روک سکتے ہیں تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد خلیل،انچارج ورلڈ وائڈ فیڈریشن عمر بن خطاب،ڈپٹی ایم ایس تحصل نوشہرہ ڈاکٹر محمد جاوید،ایگریکلچر آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر فاروق،فاریسٹ عملہ، ریسکیو عملہ اور لوکل کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔۔۔۔