November 16, 2026

*اوکاڑہ یونیورسٹی اور پنجاب ٹیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پہ دستخط*

IMG-20250130-WA0238

*اوکاڑہ یونیورسٹی اور پنجاب ٹیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پہ دستخط*
*اس معاہدے کا مقصد اوکاڑہ یونیورسٹی میں لرنگ مینجمنٹ سسٹم کو لاگو کرنا ہے، پروفیسر سجاد مبین*

اوکاڑہ یونیورسٹی اور پنجاب ٹیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پہ دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد اوکاڑہ یونیورسٹی میں جدید طرز کا لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو لاگو کرنا ہے۔یہ سسٹم تقریبا 16 ماڈیولز پہ مشتمل ہے جس میں یوزر مینجمنٹ ، آن لائن ایڈمیشن سسٹم، اکیڈمک مینجمنٹ سسٹم، ٹیچرز پورٹل، اسٹوڈنٹس پورٹل، ایگزیمینیشن مینجمنٹ سسٹم، اسٹوڈنٹس ڈیوز مینجمنٹ سسٹم، پے رول مینجمنٹ، فنانس مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، آن لائن جابز پورٹل، کیو ای سی ماڈیول، یونیورسٹی آئی ڈی کارڈ ماڈیول، بجٹ مینجمنٹ اور موبائل ایپلیکیشن فار اسٹوڈنٹس اینڈ ٹیچرز قابل ذکر ہیں۔
مفاہمت کی اس یاداشت پہ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اور پنجاب ٹیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی وی سی پروفیسر عاکف انور چوہدری نے دستخط کیے۔ اس موقع پہ اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اینڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن، ڈاکٹر حمود الرحمن، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز، ڈاکٹر شعیب سلیم اور آفیسر تعلقات عامہ، شرجیل احمد، کے علاوہ پنجاب ٹیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹرعدیل اکرم، اور رجسڑار، ڈاکٹر منظوم اختر، بھی موجود تھے۔
اس معاہدے کی افادیت پہ بات کرتے ہوئے پروفیسر سجاد مبین نے بتایا کہ ایل ایم ایس کے لاگو ہو نے سے اوکاڑہ یونیورسٹی کے تمام اہم امور جیسا کے امتحانات، نتائج، داخلے، فیس کولیکشن اور رجسٹریشن وغیرہ کا نظام بالکل شفاف اورتیز تر ہو جائے گا۔
پروفیسر سجاد مبین نے پنجاب ٹیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے اپیل کی کہ وہ ایل ایم ایس کو کامیابی سے لاگو کرنے اور اس کو کامیاب بنانے کےلیے اوکاڑہ یونیورسٹی کو مکمل معاونت فراہم کریں۔
اس موقع پہ پنجاب ٹیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی وی سی نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی بہتری کےلیے پروفیسر سجاد مبین کے غیر معمولی اقدامات کی بے حد تعریف کی۔ دونوں فریقین نے مزید امور میں بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔