جیکب آباد ( نمائندہ دعاء اے جی بلوچ) جیکب آباد کے تین سو سے زائد اساتذہ امیدواروں کو آفر آرڈر ملنے کے باوجود تعیناتی کے آرڈر نہ مل سکے سیکڑوں خاندان پریشانی کا شکار ہیں، وزیر
جیکب آباد ( نمائندہ دعاء اے جی بلوچ)
جیکب آباد کے تین سو سے زائد اساتذہ امیدواروں کو آفر آرڈر ملنے کے باوجود تعیناتی کے آرڈر نہ مل سکے سیکڑوں خاندان پریشانی کا شکار ہیں، وزیر تعلیم سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ایچ آر کی جانب سے امیدواروں کی مقرری روکی گئی ہے امیدواروں کو جلد مقرری کے آرڈر دیے جائیں گے/ذرائع.
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے آئی بی ای ٹیسٹ پاس کے اہل تین سو سے زائد اساتذہ امیدواروں کو آفر آرڈر جاری کرنے کے باوجود مقرری کے آرڈر نہیں مل سکے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر کے امیدوار پریشانی کا شکار ہیں صحافیوں سے رابطہ کرنے پر امیدواروں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ایچ آر کی جانب سے ایک اعلامیے کے مطابق ضلع جیکب آباد کے تین سو سے زائد پی ایس ٹی اور جی ئی ایس ٹی اساتذہ امیدواروں کے تعیناتی کے آرڈر روکے گئے ہیں جس کی وجہ سے امیدواروں کے خاندان میں مایوسی پھیل چکی ہے امیدواروں نے مزید کہا کہ کسی افسر کی غلطی یا بھرتی عمل میں کسی امیدوار کی مبینہ غیر شفافیت کے عمل کی سزا تین سو امیدواروں کو نہیں دی جائے جب کے دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں محکمہ تعلیم سندھ کے اعلیٰ افسران کی مختلف ایجنڈہ پر میٹنگ رکھی گئی ہے جس کے بعد امیدواروں کو تعیناتی کے آرڈر دیے جائیں گے