November 16, 2026
20250125_152053

*کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟*

🛑 *26 جنوری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🔴 (1) پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں، پھر عمران خان سے بات کریں گے، بیرسٹر گوہر

🔴 (2) پی ٹی آئی سے مذاکرات، کبھی نہیں کہا جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے: سینیٹر عرفان صدیقی

🔴 (3) عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

🔴 (4) کچھ عرصے کیلئے مریم ہمیں دے دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں: کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مکالمہ

🔴 (5) کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

🔴 (6) دوسرے ٹیسٹ پر ویسٹ انڈیز کی گرفت مضبوط، پاکستان کو جیت کیلئے 178 رنز، مہمان ٹیم کو 6 وکٹیں درکار

🔴 (7) کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر

🔴 (8) مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ، دو افراد زخمی

🔴 (9) بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ

🔴 (10) سینیٹ کمیٹی کی ہدایت مسترد؛ چیئرمین ایف بی آر کا ہر صورت گاڑیوں کی خریداری کا اعلان

🔴 (11) خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پر بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

🔴 (12) کوہاٹ؛ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک عورت شدید زخمی

🔴 (13) بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

🔴 (14) برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان

🔴 (15) شام ادریس کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی پر سنگین الزامات، ثبوت بھی سامنے لے آئے

🔴 (16) کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ: مسائل، تشویشات اور پشتون حقوق پر مباحثہ

🔴 (17) مردان؛ کاٹلنگ میں دو اوباشوں کی 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، وڈیو وائرل کردی، مقدمہ درج

🔴 (18) ٹرمپ کے ایک حکم نے ہزاروں افغان شہریوں کی امریکا منتقلی روک دی

🔴 (19) گجرات؛ خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، شادی کی رات کمرے میں گیس بھرجانے سے دلہن جاں بحق

🔴 (20) اساتذہ کا احتجاج: سندھ کی جامعات میں پیر اور منگل کو بھی تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

🔴 (21) لیسکو نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں، کارروائی کا فیصلہ

🔴 (22) آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

🔴 (23) امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کیخلاف اکسایا جارہا ہے، اس حد تک نہ جائیں ملک کا نقصان ہو: محسن نقوی

🔴 (24) بہاولپور کے تاریخی شیرباغ میں 7 سالہ بنگالی شیر ہلاک

🔴 (25) لاہور میں روپ بدل کر وارداتیں کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار، سونا، نقدی اور دیگر اشیا برآمد

🔴 (26) انتظامی مسائل، قومی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار

🔴 (27) پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

🔴 (28) لاہور سے لاپتا خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد

🔴 (29) متھیرا بغیر اجازت بنائی گئی نازیبا وڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی خان پر برہم

🔴 (30) کراچی میں ہونے والی 10 ویں ایس او پی میراتھون قاسم باجوہ نے جیت لی

🔴 (31) آڑھتی کی جانب سے قیمت 2 سے 5 روپے فی کلو لگانے پر دلبرداشتہ کسان نے 50 من گوبھی مفت تقسیم کردی

🔴 (32) ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مقرر

🔴 (33) کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں، معاہدے پر عمل درآمد سے آئے گا: چیف سیکرٹری پختونخوا

🔴 (34) چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی

🔴 (35) کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب کا اندیشہ، مکان کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

🔴 (36) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا نوازشریف کو خط، شکایات کے انبار لگادیے

🔴 (37) پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی، اگر اسی طرح پارٹی چلائی جاتی رہی تو کارکنان میں مایوسی پیدا ہوگی، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)

🔴 (38) کراچی: سہراب گوٹھ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ بچی جاں بحق

🔴 (39) حکومت نے وی پی این اور اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال پر ایڈوائزری جاری کردی

🔴 (40) واجبات کی عدم ادائیگی: پاکستانیوں سمیت 6 غیرملکی کھلاڑیوں نے بی پی ایل میچ کا بائیکاٹ کردیا