November 16, 2026

*پتنگ بازی پر پابندی اور سزاؤں کے بعد آتش بازی کا کھیل کھیلنے والوں کے خلاف بھی شکنجہ تیار کیا جانا چاہیے* تحریر حاجی محمد ناصر

20250125_152053

*پتنگ بازی پر پابندی اور سزاؤں کے بعد آتش بازی کا کھیل کھیلنے والوں کے خلاف بھی شکنجہ تیار کیا جانا چاہیے*
تحریر حاجی محمد ناصر

حکومت کو چاہیے کہ پتنگ بازی پر پابندی اور جو سزا تجویز کی گئی ہے آتش بازی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت سے سخت قانون نافذ ہونا چاہیے اور اسکی سزا بھی زیادہ سے زیادہ ہو تاکہ پنجاب بھر میں جو آتش بازی دھڑلے سے تیار کی جا رہی ہے اور ٹرک کے ٹرک مختلف اضلاع میں فروخت ہوتے ہیں انکو بھی جیل کی ہوا کھانی چاہیے چونکہ میں جھنگ کا رہائشی ہوں اس لیے جھنگ کی بات پہلے کرنا چاہوں گا میں گزارش کروں گا وزیراعظم پاکستان جناب محترم شہباز شریف صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ آئی جی پنجاب تمام اینٹیلجنس ایجنسیوں کے اعلی افسران آر پی او فیصل آباد ڈی پی او جھنگ ڈپٹی کمشنر جھنگ اور دیگر تمام اداروں سے جناب جھنگ میں بھی آتش بازی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جھنگ کے چھوٹے بڑے بازاروں میں آتش بازی کا سامان سرعام فروخت کیا جاتا ہے حالانکہ ان دوکانوں کے بہت قریب چوکیات بھی ہیں اور تھانے بھی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تھوک کے بھاؤ دوکاندار آتش بازی کا سامان فروخت کر رہے ہیں اب تو نوبت یہاں تک آچکی کہ آتش بازی کا سامان چائنہ سے بھی امپورٹ کیا جا رہا ہے اور منہ مانگی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے بلاشبہ جھنگ میں جھنگ پولیس کی انتھک محنت کی وجہ سے ان دوکانداوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جاتا رہا لیکن اگلے ہی دن وہ ملزمان وہی دھندہ شروع کر دیتے ہیں پولیس نہ جانے کب سے ان مکروہ دھندہ کرنے والے دوکانداوں کی کھوج میں لگی ہوتی ہے کیونکہ انکو جب پولیس نے گرفتار کرنا ہے تو آتش بازی کے سامان کے ساتھ ہی گرفتار کرنا ہے لیکن اگلے ہی دن انکی ضمانت اور سامان سپرد داری پر واپس مل جاتا ہے اور وہ دوکاندار اگلے ہی دن پورے شہر میں آتش بازی کا سامان تھوک کے بھاؤ فروخت کر رہے ہوتے ہیں ہمارا شہر چھوٹا ضرور ہے لیکن کام یہاں بڑے شہروں والے ہی ہوتے ہیں ہماری اطلاع کے مطابق جھنگ شہر سے آتش بازی کا سامان ضلع جھنگ کی تمام تحصیل میں بھی فروخت کیا جاتا ہے آتش بازی میں فروخت کرنے والے سب سے زیادہ پکا کوٹ روڈ جھنگ بازار کھیتانوالہ والا بازار پھولوں والا بازار جھنگ سٹی کے بازار سیٹلائٹ ٹاؤن اور دیگر بازار شامل ہیں ذرائع کے مطابق آتش بازی کی وجہ سے ماضی میں جھنگ میں بڑے پیمانے پر حادثات ہو چکے ہیں میری گزارش ہے کہ جہاں حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کی انکے خلاف تاریخی کریک ڈاؤن کیا اور پتنگ فرشوں کے خلاف جو سزائیں تجویز کی گئی ہیں آتش بازی بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی شکنجہ تیار کیا جانا چاہیے تاکہ پورا پنجاب میں آتش بازی بنانے والے اور فروخت کرنے والے فرغون بنے بیٹھے ہیں انکو بھی سزائیں ہوں اور سات سال نہیں بلکہ عمر قید ہو