*وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کو معطل کردیا، ذرائع*
*وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کو معطل کردیا، ذرائع*
*کوئٹہ:* وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ، حمیرا بلوچ کو لیویز فورس کو پولیس کے حوالے نہ کرنے کے باعث معطل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معطلی کی وجہ وزیرِ اعلیٰ کے لاء اینڈ آرڈر سے متعلق احکامات کی مبینہ نافرمانی ہے۔ تاہم سرکاری سطح پر اس اقدام کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
حمیرا بلوچ بلوچستان کی چند قابل اور متحرک افسران میں شمار ہوتی ہیں، اور ان کی معطلی پر مختلف سیاسی و انتظامی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں، ناقدین اسے بیوروکریسی اور حکومت کے درمیان ممکنہ اختلافات کی نشاندہی قرار دے رہے ہیں۔