November 16, 2026

کسان اتحاد نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا

20250121_201956

کسان اتحاد نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا

20 دنوں کے اندر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک بھر کے کسان اسلام آباد کی جانب مارچ اور پھر دھرنا دیں گے، چیئرمین کسان اتحاد

ملک کی 70 فیصد اکنامک زراعت پر محیط ہے، خالد حسین باٹھ

موسمی تبدیلی کا سب سے زیادہ شکار پاکستان ہوا، مرکزی چئیرمین کسان اتحاد

موسمی تبدیلی کے باعث ملک کے کسانوں کو بڑا معاشی نقصان ہوا، خالد حسین باٹھ

پنجاب میں گندم اور گنے کے جو ریٹ مقرر کیے گئے اس سے بہت کم ریٹ پر کسانوں سے خریداری کی گئی

گزشتہ برس پنجاب حکومت نے گندم نہیں خریدی اس کا نقصان کسانوں کو ہوا، خالد حسین باٹھ

ہم نے مجبوراً کم داموں کے پی میں گندم بیچی، خالد حسین باٹھ ۔ مرکزی چیئرمین کسان اتحاد

حکومت نے اس دفعہ گنے کا ریٹ ہی مقرر نہیں کیا، مرکزی چیئرمین کسان اتحاد

حکومت کہتی ہے کہ اکنامک کو مستحکم کرنا ہے، خالد حسین باٹھ

چاول کا جو ناقص سیڈ کسانوں کو ملا اس کی وجہ سے ہمارا باہر جانے والا چاول واپس آیا، چیئرمین کسان اتحاد

کسانوں کو سیڈ کی کوالٹی بہت خراب مہیا کی جا رہی ہے، مرکزی چیئرمین کسان اتحاد

حکومت سیڈ کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرے، خالد حسین باٹھ

اریگیشن نظام میں جدت لائی جائے اور یکساں تقسیم کی جائے، خالد حسین باٹھ

اس سال اگر لاگت کے حساب سے گنے اور گندم کا ریٹ نہ ملا تو اسلام آباد کے طرف مارچ کریں گے، خالد حسین باٹھ

20 دن کا وقت حکومت کو دیتے ہیں، مرکزی چیئرمین کسان اتحاد

مطالبات منظور نہ ہوئے تو پورے ملک کے کسان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، خالد حسین باٹھ