ہارون آباد() ایس ایچ او تھانہ مدرسہ ،انسپکٹر سیف اللہ حنیف کی جامع مسجد نور میں کھلی کچہری ، عوام الناس کے مسائل سنے ۔
ہارون آباد() ایس ایچ او تھانہ مدرسہ ،انسپکٹر سیف اللہ حنیف کی جامع مسجد نور میں کھلی کچہری ، عوام الناس کے مسائل سنے ۔
انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری،SHO تھانہ مدرسہ انسپکٹر سیف اللہ حنیف نے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد نور میں کھلی کچہری لگائی ، اس موقع پر انہوں نے سائلین کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر حافظ کامران اصغر کے احکامات کی روشنی میں عوام الناس کے مسائل کے حل عوام اور پولیس میں دوریاں ختم کرنے کے لیے مساجد میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کو فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،اس موقع پر انہوں نے ٹھیکری پہرہ لگانے کے لیے کہا اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارگرد مشکوک لوگوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں ۔