رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ ھیومن رائٹس فورم آف پاکستان تحصیل پتھورو کی جانب سے مخدوم محمد زمان طالب المولئ کے 17 ویں گادی نشین درگاہ مخدوم سرور نوح کی 32 ویں برسی کے موقع پر ان کی علمی ۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
ھیومن رائٹس فورم آف پاکستان تحصیل پتھورو کی جانب سے مخدوم محمد زمان طالب المولئ کے 17 ویں گادی نشین درگاہ مخدوم سرور نوح کی 32 ویں برسی کے موقع پر ان کی علمی ۔فکری۔ادبی اور سماجی خدمت کے عیوض خراج عقیدت کرنے کے لیئے ٹائون کمیٹی پتھورو میں ھیومن رائٹس کے تحصیل صدر غلام محمد نوہڑی نائب صدر میرمحمد راجڑ جنرل سیکریٹری دودو سروری راجڑ سٹی جنرل سیکریٹری حافظ عبدالجبار اور سٹی کے صدر غلام قادر نوہڑی کی میزبانی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئ تقریب میں ٹائون چئیرمین محمد آصف چھورو پیپلز پارٹی تحصیل پتھورو کے صدر عاشق حسین چھورو ھیومن رائٹس کے جنرل سیکریٹری دین محمد راجڑ شاہ محمد خاصخیلی ٹی ای او سیکینڈری فرید احمد کنبھر ٹی ای او میل پتھورو محمد حسین۔نوہڑی معروف سماجی شخصیت سید ڈوالفقار علی شاہ لکھیاری سمیت سیاسی سماجی تعلیمی شخصیات اور عمائدین شھر نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر شرکاء نے مخدوم محمد زمان طالب المولئ کی 32 ویں برسی کے موقع مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے خطاب کیا آخر میں تقریب میں آئے ہوئے معزز مھمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کئے تقریب میں ضلع عمرکوٹ میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں حسن کارکردگی ایوارڈ شیلڈ و سرٹیفیکیٹ دیئے گئے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں آصف حسین چھورو محمد حسین نوہڑی عبدالطیف کوری پریس کلب کے صدر زواع بنگلانی جنرل سیکریٹری غلام قادر آریس مصطفئ نوہڑیو اسد سومرو ٹی او فرید احمد طاہری شامل ہیں تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیئے خصوصی دعا مانگی گئ