پیشہ ورانہ مہارت کے زریعے سنگین کیسز کو ٹریس کرنے پر سی سی پی او قاسم علی خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا
پیشہ ورانہ مہارت کے زریعے سنگین کیسز کو ٹریس کرنے پر سی سی پی او قاسم علی خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا
پشاور(سید گوہر شاہ ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی ، چوری ، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف پیشہ ورانہ مہارت کے زریعے ٹریس کرکے تحت عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا، اس موقع پر *سی سی پی او پشاور قاسم علی خان* نے کہا کہ پولیس جوان محنت کر کے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں ، پولیس افسران ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے سمیت، اسلحہ، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث، سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد، اسلحہ نمائش کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کیے جائیں سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کے دفتر ملک سعد شہید پولیس لائن میں تقسیم انعامات کا مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں *ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر رفیق خان، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ تحسین اللہ ، ایس ایچ او تھانہ غربی نور محمد خان،ایس آئی قاضی نثار احمد، ایس آئی راحیل خان، ایس آئی نادیہ شاہین ،، اے ایس آئیز شاہد خان، ذوالفقار خان،مطیع اللہ خان،زاہد خان،اسماعیل خان،عبید اللہ،عبدالواحد،جہانگیر خان، محبت خان،ضیاء الحق اور اہلکاران ارشد خان،عمران ، سہیل ، صفدر خان،نوید ، حیدر، طاوس اور گل نواز خان* کو پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو مانیٹر کیا جارہا ہے، اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں تاکہ پرسکوں اور پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنایا جاسکے،