ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مون سون کی پہلی بارش نے ہی میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی کارکردگی کا پول کھول دیا بارش کے سبب موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن میونسپل کمیٹی کے عملے کی مبینہ غفلت سے شہر بھر کے گٹر ابل پڑے ہیں اور سیوریج بند ہے،گلیاں،بازار ندی نالوں اور تالابوں کا منظر پیش کرنے لگی۔
ہارون آباد میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے بارش اور ناقص نکاسی آب کے نظام کیے باعث بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں میونسپل کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے نالوں اور گٹروں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث شہر بھر کے گٹر ابل پڑے ہیں جس کے باعث سڑکیں،گلیاں اور بازار ندی نالوں کی شکل اختیار کر گئے ہیں پنجاب حکومت کی پری مون سون اقدامات کی ہوا نکل گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات والے ریلیف کیمپ کے سامنے مین سڑک پر پانی جمع ہو گیا میونسپل کمیٹی کے اندر اور باہر مین گیٹ پر بھی پانی جمع ہو گیا ہارون آباد کا سیوریج سسٹم عرصہ دراز سے ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ بارش کا پانی لوگوں کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بن جاتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے مؤثر اقدامات کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ایکشن لیا جائے تاکہ مون سون کے سیزن میں حالات پر قابو پایا جاسکے اور شہریوں کے لئے آسانی پیدا ہو سکے۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی