69

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی بلوں نے رولا دیاہے میاں عدنان چوہدری۔ بجلی کے بل دیکھ کر صارفین کے ہوش اُڑ گئےہیں ۔ بنیادی ٹیرف بڑھنے سے بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ رواں بلوں میں گزشتہ ماہ کا اضافہ بھی

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی بلوں نے رولا دیاہے میاں عدنان چوہدری۔ بجلی کے بل دیکھ کر صارفین کے ہوش اُڑ گئےہیں ۔ بنیادی ٹیرف بڑھنے سے بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ رواں بلوں میں گزشتہ ماہ کا اضافہ بھی شامل کیا گیا ہے،تمام صارفین کے بلوں میں بقایا جات کی مد میں رقم شامل کردی گئی ہے،بنیادی ٹیرف، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ درجنوں ٹیکسز بلوں میں شامل کر دیئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت میاں عدنان چوہدری نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں ہر 100 یونٹ بعد اضافہ ہو رہا ہے جو کہ عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں ۔ آج کے دور میں جہاں گھر کے دیگر اخراجات بمشکل پورے ہو رہے ہیں وہاں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط طبقہ افراد کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کے ساتھ ساتھ تمام ٹیکسز کا بھی خاتمہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں