November 16, 2026

فیصل آباد۔انجمن طلبہ اسلام سٹی فیصل آباد کے زیرانتظام اور المصطفے فاؤنڈیشن کی میزبانی میں فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد میں یوم تشکیل انجمن طلبہ اسلام کی کیک کٹینگ

IMG-20250123-WA0164

فیصل آباد۔انجمن طلبہ اسلام سٹی فیصل آباد کے زیرانتظام اور المصطفے فاؤنڈیشن کی میزبانی میں فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد میں یوم تشکیل انجمن طلبہ اسلام کی کیک کٹینگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابقین انجمن طلبہ اسلام جاوید اقبال سندھو۔عمران مصطفائی۔عادل ورک ایڈوکیٹ۔ذوالفقار احمد مرزا۔ناصر چشتی۔عمراں انقلابی۔سید صفدر حسین شاہ۔اور دیگر احباب محبت نے شرکت کی۔المصطفے فاؤنڈیشن کے چیرمین خالد حسین شہزاد۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ابرار ضیاء نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔انجمن طلبہ اسلام کے راہنما انشال سندھو۔محمد علی مصطفائی۔محمد اویس مصطفائی۔فیصل یعقوب نے کیک کاٹا اور شہداء انجمن اور انجمن طلبہ اسلام کے بانیان۔اور اس تحریک کو عظیم تحریک بنانے میں اپنی جوانیاں لٹانے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔انجمن طلبہ اسلام آج بھی لاکھوں طلبہ کے قلوب کو محبت رسول اللہﷺسے منور کررھی ھے۔اس موقع پر گلسطین میں مجاہدین اسلام کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا گیا۔اور مجاہدین اسلام اور فلسطین کے معصوم بچوں عورتوں اور بوڑھے جو شہید ھوگے انکے درجات کی بلندی اوص غازیوں کے استقامت کے لیے دعا کی گی۔تمام تر ظلم وطاقت کے باوجود فلسطنیوں نے جس استقامت بہادری کا مظاہرہ کیا ھے یقنآ وہ کوفی مسلمانوں کے لیے باعث ندامت ھے۔سابقین نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر اپنے بھائیوں کی مدد کرے۔