November 16, 2026

*15 سالوں میں بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3374 افراد جاں بحق ہوئے*

20250121_201956

*15 سالوں میں بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3374 افراد جاں بحق ہوئے*

*دہشت گردی میں نقصانات سب سے زیادہ 2016_17 جبکہ جون 2023 سے دسمبر 2024 میں ہوئے*

*بلوچستان میں پچھلے پندرہ برسوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں جان بحق ،زخمیوں اور املاک کے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں*

*بلوچستان حکومت نے ان واقعات کے متاثرین کو مالی معاونت کی صورت میں 6 ارب 88کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی*

*پچھلے ڈیڈھ سال کے دوران 1 ارب سے زائد رقم مالی معاوضے کی صورت میں ادا کی گئی ہے*

*بلوچستان حکومت نے 2010 میں دہشت گردی کا شکار افراد اور املاک کے نقصانات کا ازالہ کا فیصلہ کیا*

*محکمہ داخلہ بلوچستان کی دستاویز کے مطابق مالی سال 2010-11سے لیکر اب تک دہشت گردی کے واقعات میں جان بحق افراد،سرکاری ملازمین کے لواحقین ،زخمیوں اور املاک کے نقصان کے ازالے کی مد میں 6 ارب ،88کروڑ 42لاکھ نو ہزار روپے کی رقم معاوضے کے طور پر ادا کی*

*جس میں جان بحق ہونے والے 3374 افراد اور سرکاری ملازمین کے قانونی لواحقین کو پانچ ارب 32کروڑ 43لاکھ روپے ادا کئے گئے* ،،

*3952زخمیوں کو ایک ارب پانچ کروڑ ،66لاکھ روپے کی مالی معاونت کی گئی*

*700سے زائد املاک کے نقصانات کے ازالے کیلئے 50کروڑ ،72لاکھ 42ہزار 739روپے دئیےگئے*

*بلوچستان حکومت کو مالی سال 2016-17میں سب سے زیادہ ایک ارب 18کروڑ روپے اور جون 2023سے دسمبر 2024کے دوران ایک ارب تین کروڑ روپے مالی معاونت کی صورت میں ادا کرنے پڑے*