عمرکوٹ (رپورٹ/ڈآکٹر ایم لال واگھانی) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے احکامات پر ایکسیئن حیسکو عمرکوٹ امتیاز احمد میمن ، ایس ڈی او حیسکو پتھورو رفیق
عمرکوٹ (رپورٹ/ڈآکٹر ایم لال واگھانی) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے احکامات پر ایکسیئن حیسکو عمرکوٹ امتیاز احمد میمن ، ایس ڈی او حیسکو پتھورو رفیق احمد ،پاکستان رینجرز کے میجر مشتاق ، رینجرز وحیسکو اہلکاروں کے ہمراہ بجلی چوروں اوربجلی نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا ۔ اور ڈھورونارو و گردونواح کے علاقوں میں بجلی نادہندگان کے کنکشن منقطع کردیے گئے ۔ بیج نمبر 06 نزد بس اسٹاپ ، نزد سونارا محلہ ، عباسی محلہ ، میں 1765161 بقایاجات پر تقریباً 15 کنکشن منقطع کیے ۔ گوٹھ فضل چوپان میں 3391615 بقایاجات پر ,9کنکش منقطع کیے ۔ گوٹھ فضل چوپان میں میگھواڑ محلہ ، راھموں محلہ ، نھڑی محلہ ، میں 2581725لاکھ بقایاجات پر 7 کنکشن منقطع کردیے ، جبکہ پتھورو سٹی میں 7738501لاکھ بقایاجات پر 4 کنکشن منقطع کیے اور بروقت 515690لاکھ روپے وصول کیے ۔ اس موقع پر حیسکو افسران ، رینجرز کے افسران و جوانوں کے علاؤہ پاک فوج کے جوان بھی کاروائی میں ہمراہ تھے ۔ ایکسیئن حیسکو عمرکوٹ امتیاز احمد میمن نے کہاکہ بقایاجات اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے عوام و شہری ہم سے بھرپور تعاون کریں ۔