جيکب آباد سے اے جی بلوچ کی خبر کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے جیکب آباد کے باہر غیر قانونی ٹول پلازہ کی تعمیر کے خلاف نیشنل ہائی وے پر ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی
جيکب آباد سے اے جی بلوچ کی خبر کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے جیکب آباد کے باہر غیر قانونی ٹول پلازہ کی تعمیر کے خلاف نیشنل ہائی وے پر ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں زبردست مظاہرہ۔دو گھنٹے تک روڈ بلاک، گاڑیوں کی میلوں قطاریں۔ شہری اتحاد۔ایس ٹی پی،سوشل فورم،شیعہ الائنس،مسلم لیگ ن اور شہریوں کی شرکت۔ناجائز ٹول ختم کرنے کا مطالبہ۔جدوجہد جاری رکہنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سندہ کے مختلف شہروں کے روڈوں پر غیر قانونی ٹول پلازہ کی تعمیر کی طرح جیکب آباد کے باہر ٹول پلازہ بنانے کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں آباد شہر سے نکالا گیا ۔مظاہرین دو میل پیل پیادل مارچ کی اور یشنل ہائی وے ٹول پلازہ بنانے کی جگہ دو گہنٹے تک روڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی جس سے میلوں تک گاڑی سب کہڑی ہوگئی۔مظاہرے کی قیادت شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری،جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلیم اللہ بروہی،ضلعی رہنماؤں حاجی نذیر احمد مینگل،حاجی محمد عباس بلوچ،اسداللہ حیدری، واحد بخش انڑ۔خالد حسین چنا،ایس ٹی پی کے ضلعی صدر عبد الستار جاگیرانی ،مزدور اتحاد کے چیئرمین حاجی غلام نبی رند ،سوشل فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ عبدالحی سومرو ،کلاتھ مار کیٹ کے جنرل سیکریٹری گل حسن ٹالانی،شیعہ رہنما سید غلام شبیر شاہ,بی این پی کے ضلعی صدرگلاب جان مینگل ،عید محمد ڈومکی بابل خان کوریجو،نثا احمد گورگیج اور دیگر کی قیادت کی اور پیادل مارچ کرکے ٹول پلازہ کی تعمیر کی جگہ پر دہرنا دیا،مظاہرے میں مختلف تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ٹول پلازہ نامنظور،غیر قانونی ٹول بند کرو،عوام پر ناجائز ٹیکس شرم شرم کے نعرے لگائے اور وہاں دہرنا دیا جس کے سبب سکہر شکارپور اور بلوچستان آنے جانے والا مین راستہ بند ہوگیا اور ٹریفک معطل ہوگئی،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سندہ میں ٹول پلازہ کے نام پر عوام سے ناجائز ٹیکس وصول کی جا رہی ہے جب دوسرے صوبوں میں اتنی زیادتی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں ٹول پلازہ کی تعمیر عوام سے زیادتی اور مستقبل مصیبت ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے ایسی زیادتیوں پر کیوں خاموش ہیں،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹول پلازہ نہیں بننے دیں گے۔اگر تعمیر بند نہ ہوئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔مزید اعلان کیا گیا ہے شہری اتحاد جیکب آباد کی سپریم کونسل کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔