*ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی* *مورخہ: 21 جنوری 2025* ویسٹ، اقبال مارکیٹ پولیس کا ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مسلح ملزم سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
*ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی*
*مورخہ: 21 جنوری 2025*
ویسٹ، اقبال مارکیٹ پولیس کا ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مسلح ملزم سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
دوطرفہ فائرنگ کے دوران ملزم انعام اللّٰہ عرف گوڈ ولد محمد رحیم زخمی حالت میں گرفتار۔ طارق الٰہی مستوئی
مسلح ملزم صدیق اکبر کالونی میں شہری فرحان میاں کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہورہا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گشت پر معمور پولیس پہنچی تو متاثرہ شہری نے شور مچا کر پولیس کو اطلاع دی اور بعد مقابلہ 01 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، شہری سے چھینا گیا موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم کے زیراستعمال 125 موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ*