سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز شکارپور میں ڈاکوؤں نے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
شکارپور میں ڈاکوؤں نے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شکار پور کے علاقے فیضو لاڑو میں میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سابق صوبائی وزیر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غالب ڈومکی کو ٹانگ پرگولی لگی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کے حملے میں میر غالب ڈومکی کے 2 گارڈز جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو بھی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا