November 17, 2026

*🚨‏جسٹس منصور علی شاہ کے ایک اور حکم کی خلاف ورزی ہو گی؟*

20250116_210036

*🚨‏جسٹس منصور علی شاہ کے ایک اور حکم کی خلاف ورزی ہو گی؟*

اس بار قاضی فائز عیسی نہیں چیف جسٹس یحیی آفریدی ہیں،سپریم کورٹ کے اندر ایک بار پھر تفریق بڑھ سکتی ہے؟

چیف جسٹس یحیی آفریدی کے ماتحت رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ کے 16 جنوری کے واضح حکمنامے کے باوجود 26ویں ترمیم کے تحت نافذ ہونے والے آرٹیکل 191 اے پر جواب دہی کے مقدمے کو اب تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا!
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے حکم نامے میں لکھا کہ مقدمہ 20 جنوری دن 1 بجے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، مگر اب تک کازلاسٹ جاری نہیں ہوئی اور ذرائع کا دعوی ہے کہ جاری ہو گی بھی نہیں!
ایسے میں جج صاحبان مخصوص نشستوں کے بعد ایک مرتبہ پھر ایک حکم کی خلاف ورزی برداشت کریں گے؟
اٹارنی جنرل آفس جواب کے لیے وقت مانگ رہا تھا جب بنچ نے نہیں دیا تو انہوں نے اپنے تقرر کردہ چیف جسٹس سے لے لیا؟ یہ تاثر خود میں ایک ہی تباہی ہے!

مقدمہ صرف یہ تھا کہ کسٹم ایکٹ کی تشریح کے لیے مدعی کے وکیل نے کہا کہ آئینی بنچ سننے کا اختیار رکھتا ہے، بنچ نے پوچھا کہ کیا سپریم کورٹ کے کسی بھی بنچ کو ترمیم کے ذریعے سماعت کے اختیار سے محروم کیا جا سکتا ہے؟ اس بات کا جواب مل جانے کے خوف سے مقدمہ ہی مقرر نہیں ہو رہا! یہ ہے پاکستان کی اعلی ترین عدالت