لاڑکانہ: اپنے والد چاچا اور دادا کی برسی کے موقع پر مہیڑ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے قومی سیاسی رہنماء ام رباب نے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔ سندھ کی بیٹی ام رباب نے سرداری نظام کے خاتمے کے خلاف اپنے
لاڑکانہ: اپنے والد چاچا اور دادا کی برسی کے موقع پر مہیڑ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے قومی سیاسی رہنماء ام رباب نے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔ سندھ کی بیٹی ام رباب نے سرداری نظام کے خاتمے کے خلاف اپنے شہیدوں کی برسی مناتے ہوئے عوامی اجتماع کی کال دی تھی جس پر مہیڑ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہر طرح سے تعاون کرنے کا یقین دلایا۔ اجتماع میں شریک سندھ کی عوام نے سرداری نظام کے خلاف خوب نعرے لگائے ۔ عوام ام رباب چانڈیو کو تاحال انصاف نہ ملنے اور قاتلوں کو سزا نہ ہونے پر شدید بھرمی کا شکار ۔ اب وقت اگیا ہے کہ اپنی بیٹیوں کو پڑھایا جائے اور گلی گلی کوچا کوچا عالم بغاوت بلند کیا جائے ۔ ام رباب کا کہنا تھا کہ وہ انصاف کے حصول تک ہار نہیں مانیں گی اور مسلسل جدوجہد کرتی رہیں گی ۔انہوں نے میہڑ کی عوام کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا اور صحافی برادری کے کردار کو سرایا۔