November 17, 2026

بہاول نگر() پورے ملک کی طرح بہاولنگر میں بھی اج جماعت فریدیہ کے زیر اھتمام ڈپٹی کمیشنر شفقت مشتاق کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجاج میں ینگ انجمن تاجران سبزی منڈی کے تاجر اور سول سوسایٹی کے علاوہ شہریوں کی

20250116_210036

بہاول نگر() پورے ملک کی طرح بہاولنگر میں بھی اج جماعت فریدیہ کے زیر اھتمام ڈپٹی کمیشنر شفقت مشتاق کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجاج میں ینگ انجمن تاجران سبزی منڈی کے تاجر اور سول سوسایٹی کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جماعت فریدیہ بہاول کے صدر وقاص فریدی نے ریلی سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ ڈپٹی کمیشنر راجن پور شفقت مشتاق نے دربار فریدیہ کے مین گیٹ پر سالوں سے نصب گمبد خضرہ اور أیت کریمہ کی تصاویر کو اکھاڑ کر انکی بے حرمتی کی انکے اس اسلام دشمن اقدام کو ھم معاف نہیں کریں گے انہوں نے أرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ شفقت مشتاق کے خلاف فوری کارروای کریں ریلی سے ینگ انجمن تاجران کے صدر عبداستار مقبول احمد سبزی منڈی کے صدر چودھری عابد علی ملک محمد علی نے بھی خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوےشفقت مشتاق کے خلاف توھین رسالت کے ایکٹ کے تہت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ریلی سے دربار فریدیہ کے سجادہ نشین عالمی مبلغ اسلام خواجہ عامر فرید نے ٹیلی فونک خطاب کرتے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناموس رسالت کی خاطر انکی جان و مال سب کچھ قربان لیکن دربار فریدیہ کے خلاف کارروائی کرنے والے افسران کو معاف نہیں کیا جاے گا خواجہ عامر فرید نے مزید کہا کہ اگرشفقت مشتاق کے خلاف کارروائی نہ کی گئی توعاشقان اسلام پورے ملک میں احتجاج کریں گے