چیچہ وطنی: تھانہ شاہکوٹ سے جانور چوری کرکے تحصیل کمالیہ اور کمالیہ سے چوری کرکے تھانہ شاہکوٹ میں لانے والوں کا سراغ کمالیہ کے نواحی گاؤں 733 گ ب کے رہائشیوں نے لگا لیا۔
چیچہ وطنی: تھانہ شاہکوٹ سے جانور چوری کرکے تحصیل کمالیہ اور کمالیہ سے چوری کرکے تھانہ شاہکوٹ میں لانے والوں کا سراغ کمالیہ کے نواحی گاؤں 733 گ ب کے رہائشیوں نے لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق، گذشتہ روز تحصیل کمالیہ سے ایک عدد گائے اور ایک عدد بیل چوری ہوا۔ جس پارٹی کے جانور چوری ہوئے انھوں نے اپنا مال کا تعاقب کرتے ہوئے کل بروز جمعہ صبح 9 بجے اپنے جانور تھانہ شاہکوٹ کی حدود 24 چودہ ایل کے رہائشی فیاض عرف کالو ولد خان قوم بلوچ کے گھر سے برآمد کر لئے۔ موقع پر کالو نے جانور دینے سے انکار کر دیا تو کمالیہ والی پارٹی نے 15 کال کردی جس پر پولیس تھانہ شاہکوٹ نے موقع پر پہنچ کر جانور کو اصل مالکان کو دیکر ملزم فیاض عرف کالو ولد خان قوم بلوچ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔
مزید تحقیقات جاری ہیں